دارالعلوم حزب الاحناف

یہ عظیم درسگاہ اہلسنت تقریباً ایک صدی سے قرآن و سنت، فقہ حنفی، درس نظامی کی تعلیم و تدریس، مسلک اہلسنت کی اشاعت و تبلیغ، ملت اسلامیہ کے خلاف الحاد اور فتنوں کے خلاف جدوجہدمیں ہمیشہ سے کوشاں ہے، نوجوانوں میں اسلامی اخلاق کی نشونما، خدمت ملک واسلام، تعلیمی اور اصلاحی اداروں کا قیام نیز علمی و تحقیقی کتب کی تصانیف اور ان کی اشاعت ماضی میں بھی اور آج بھی اکابرین حزب الاحناف کی اولین ترجیح ہے آج بھی حضرت پیر سید دیدار علی شاہ محدث الوری قدس سرۃ کا لگایا ہوا یہ شجر صاحبزادہ پیر علامہ سید مصطفےٰ اشرف رضوی کے زیر سر پرستی دین حق مسلک اہلسنت اور عالم اسلام کی خدمت کرنے میں ہر طور کوشاں ہیں اللہ تعالیٰ حزب الاحناف کے ہر رکن کواس کاروانِ اہلسنت اورعلامہ سید ابو البرکات سید احمد قادری، شارع بخاری علامہ سید محمور احمد رضوی کے اس مشن کو رواں دواں رکھنے کی قوت عطا فرمائے آمین۔

Introduction Hizbulahnaf

تعارف حزب الاحناف بسم اللہ الرحمن الرحیم

ِ

دارالعلوم حزبُ الاحناف کے 86 سالہ دورمیں اس عظیم درسگاہ کا انتظام جن عالی قدر شخصیات کے ہاتھوں میں رہا اور جنھوں نے دنیاوی اغراض سے بے لوث ہو کر اور گردش دوراں کے باوجود دین کی خدمت کرنے میں اپنی زنگیاں وقف [...]